ہیڈ لائن: قدیم چینی تہذیب جاننے کے لئےغیر ملکی دانشوروں کا ہینان کا سفر
جھلکیاں:
قدیم چینی تہذیبوں کو جاننے کے لئے مختلف جامعات، تھنک ٹینکس اور تحقیقی اداروں کے غیر ملکی ماہرین نے ہینان کا دورہ کیا۔تین روزہ سفر کے دوران ماہرین نے قدیم شیا اور شانگ سلطنتوں کے آثار قدیمہ کا مشاہدہ کیا اور چینی ثقافت کی گہرائی میں غوطہ زن ہوئے۔
شاٹ لسٹ:
1- تقریب کے مختلف مناظر
2- ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): میری ایولن ٹکر، ییل یونیورسٹی
3- ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ٹوبیاس ہرش، فو دان یونیورسٹی
4- ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): کرسٹوفورس چارالیم پاکس،رکن، اکیڈمی آف ایتھنز، یونان
تفصیلی خبر:
معروف یونیورسٹیوں، تھنک ٹینکس، اور تحقیقی اداروں کے 40 سے زائد غیر ملکی ماہرین اور دانشور چینی تہذیب کی ابتدا کا سراغ لگانے کے لئے چین کے صوبے ہینان میں جمع ہوئے۔
دنیا کی کلاسیکی تہذیبوں پر پہلی عالمی کانفرنس 6 نومبر سے 8 نومبر تک بیجنگ میں "کلاسیکی تہذیبیں اور جدید دنیا” کے موضوع پر منعقد ہوئی۔
شرکاء کو روایتی چینی ثقافت کے حوالے سے معلومات کی فراہمی کے لیے 3 سے 5 نومبر تک "چین کے دورہ” کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہینان ایک اہم مقام تھا۔
ہینان کے تین روزہ سفر کے دوران غیر ملکی دانشوروں نے قدیم شیا اور شانگ سلطنتوں کے آثار کو جاننے کی کوشش کی۔ اس دورے سے شرکاء کو چینی ثقافت کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملے گی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): میری ایولن ٹکر، یالے یونیورسٹی
"شانگ سلطنت کی کانسی اور ہنسلی کی ہڈیوں کی مختلف اقسام سے ہمیں ثقافت کی قدامت، ابتدائی دور کی خواندگی، رسم و رواج کے شعور اور موسیقی کا احساس دلاتی ہیں۔یہ کئی طرح سے قدیم ثقافتوں کو سمجھنے کے حوالے سے ہماری معلومات میں اضافہ کرتی ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ٹوبیاس ہرش، فو دان یونیورسٹی
"یہ دورہ بہت سے مغربی دانشوروں کے لیے چین کو بہتر انداز میں سمجھنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ کانفرنس کے ذریعے ہم براہ راست معلومات اور تجربات حاصل کرتے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): کرسٹوفورس چارالیم پاکس،رکن، اکیڈمی آف ایتھنز، یونان
"یہ کانفرنس منفرد اور جدید ہے، اس کے ذریعے لوگوں کو متحد ہونے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا پیغام بھی دیا جارہا ہے۔یہاں کئی ممالک سے مختلف خیالات رکھنے والےافراد، ماضی کے خیالات اور وسیع تنوع کو یکجا کر کے ہم آہنگی لانے کے لئے اکھٹے ہوتے ہیں۔”
ژینگ ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link