روس کے شہر قازان میں 16 ویں برکس سربراہ اجلاس کا لوگو پریس سنٹر پر آویزاں ہیں۔ (شِنہوا)
قازان(شِنہوا)روسی ماہر نے کہا ہے کہ برکس کی ترقی اور رکنیت میں اضافہ عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کے لئے ایک متبادل پلیٹ فارم کے مطالبے کی عکاسی کرتا ہے۔
روسی پیپلز فرینڈشپ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹجک ریسرچ اینڈ فورکاسٹس کی ڈپٹی ڈائریکٹر وکٹوریہ فیدوسووا نے اپنے ایک مضمون میں کہا کہ طاقت کے توازن میں تبدیلی اور ترقی پذیر ممالک کی بڑھتی ہوئی معاشی صلاحیت کو عالمی سطح پر نظم ونسق کے نظام میں ادارہ جاتی نمائندگی کی ضرورت ہے۔ برکس کی تشکیل بڑی حد تک اس ضرورت کا ردعمل تھا۔
انہوں نے کہا روس کے شہر قازان میں حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے برکس سربراہ اجلاس نے ایک بار پھر عالمی جنوب کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور برکس طریقہ کار کی اہمیت کو آشکار کیا۔
انہوں نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ نیو ڈویلپمنٹ بینک کے طریقہ کار کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ترقی برکس ایجنڈے میں ایک ترجیح ہے۔
موجودہ منصوبوں اور دیگر ممالک کی بڑھتی ہوئی دلچسپی سے پتہ چلتا ہے کہ برکس میں ترقی کے عدم توازن کو دور کرنے کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔
