بالی ووڈ جوڑی کرینہ کپور او سیف علی خا ن کے سوشل میڈیا پر وائرل میرج سرٹیفکیٹ پر صارفین ساجد کا نام دیکھ کر پریشان ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور شوہر سیف علی خان کا میرج سرٹیفکیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے،سیف علی خان کا نام میرج سرٹیفکیٹ میں ’ساجد علی خان‘درج ہے جبکہ دلہن کے خانے میں کرینہ کپور کا نام درج ہے۔ سوشل میڈیا صارفین سرٹیفکیٹ پر ساجد کا نام دیکھ کر پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیف کا اصل نام ساجد علی خان ہے اسی لئے میرج سرٹیفکیٹ میں بھی یہ ہی نام لکھا گیا۔
