اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانبٹ کوائن اور دیگر کرپٹو اثاثہ جات پر اسٹیٹ بینک کا موقف...

بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو اثاثہ جات پر اسٹیٹ بینک کا موقف سامنے آ گیا

بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو اثاثہ جات پر سٹیٹ بینک نے موقف جاری کر دیا ہے جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات غیر قانونی نہیں ہیں ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیاہے کہ  کرپٹو کونسل اور وزارت خزانہ ملکر ورچوئل اثاثہ جات پر کام کر رہے ہیں، پاکستان میں کرپٹو کونسل ورچوئل ایسٹس کیلئے قانونی فریم ورک تیار کر رہا ہے ، 2018میں بینکوں کو ورچوئل ایسٹس میں لین دین سے روک دیا تھا، اسٹیٹ بینک نے اپنے زیر انتظام دیگر مالیاتی اداروں کو بھی ورچوئل ایسٹس میں لین دین سے روکا تھا، ضابطہ جاتی فریم ورک سے سرمایہ کاروں کو قانونی تحفظ ملے گا، اسٹیٹ بینک کے تحت کام کرنیوالے ادارے فی الحال ورچوئل ایسٹس کا لین دین نہیں کر سکتے کرپٹو اثاثہ جات کیلئے پاکستان میں پالیسی سازی کا عمل جاری ہے، ورچوئل اثاثہ جات کیلئے قانونی فریم ورک موجود نہیں تھا اس لئے روکاتھا، بینکوں اورصارفین کو ممکنہ مالی خطرات سے بچانے کیلئے اقدام کیا گیا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!