جمعرات, جولائی 31, 2025
انٹرنیشنلچین اور امریکہ کے تجارتی مذاکرات گہرے،واضح اور تعمیری رہے،بین الاقوامی چینی...

چین اور امریکہ کے تجارتی مذاکرات گہرے،واضح اور تعمیری رہے،بین الاقوامی چینی تجارتی نمائندہ

چین کی وزارت تجارت میں بین الاقوامی تجارتی نمائندے اور نائب وزیر تجارت لی چھینگ گانگ سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے نئے دور کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں-(شِنہوا)

سٹاک ہوم(شِنہوا)ایک سینئر چینی عہدیدار نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کی تجارتی و اقتصادی ٹیموں نے باہمی دلچسپی کے اہم موضوعات پر گہرا، واضح اور تعمیری تبادلہ خیال کیا ہے۔

چین کی وزارت تجارت میں بین الاقوامی تجارتی نمائندے اور نائب وزیر تجارت لی چھینگ گانگ نے سٹاک ہوم میں معاشی و تجارتی بات چیت کے نئے دور کے بعد پریس بریفنگ میں کہا کہ فریقین 24 فیصد اضافی امریکی محصولات کی معطلی کے تسلسل اور چین کے جوابی اقدامات کی معطلی جاری رکھنے کے لئے کوشاں رہیں گے۔

لی نے مزید کہا کہ فریقین چین-امریکہ اقتصادی تعلقات کو مستحکم اور صحت مند رکھنے کی اہمیت سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ فریقین نے ایک دوسرے کے اہم تجارتی و اقتصادی خدشات پر صاف گوئی سے تبادلہ خیال کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!