اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسنکیانگ میں 2024 کے دوران کپاس کی پیداوار میں اضافہ

سنکیانگ میں 2024 کے دوران کپاس کی پیداوار میں اضافہ

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے اکسو کی اوات کاؤنٹی میں خودکار مشین کے ذریعے کھیت میں بیج کاشت کئے جارہے ہیں۔(شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختارعلاقے میں 2024 کے دوران کپاس کی پیداوار 56 لاکھ 90 ہزار ٹن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 5 لاکھ 74 ہزار ٹن زائد ہے۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق رواں سال ملک کی کپاس کی مجموعی پیداوار میں اس خود مختار علاقے کا حصہ 92.2 فیصد رہا جو ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے۔

قومی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ سنکیانگ میں کپاس کی کاشت کا رقبہ 2024 میں تقریباً 3 کروڑ 67 لاکھ 20 ہزار مو (24 لاکھ 50 ہزارہیکٹر) تھا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 3.3 فیصد زیادہ ہے۔

سنکیانگ میں کپاس کی پیداوار 2024 میں اوسطاً 154.9 کلوگرام فی مو رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 7.6 فیصد زیادہ ہے۔

جدید زرعی مشینری کے استعمال سے پیداوار میں مزید اضافہ ہوا۔

سنکیانگ کاٹن ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق سنکیانگ میں کپاس کی کاشت کی مشینوں کے استعمال کی شرح 100 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ مشینی کٹائی کی شرح تقریباً 90 فیصد ہے۔

سنکیانگ 1990 کی دہائی کے بعد سے بتدریج چین میں کپاس کی پیداوار کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے۔ کپاس سے وابستہ صنعتیں بشمول پودے لگانے، پروسیسنگ اور اسپننگ مقامی معاش کو بہتر بنانے میں  اہم ستون بن چکی ہیں۔

چین میں 2024 کے دوران کپاس کی پیداوار 61 لاکھ 60 ہزار ٹن سے زائد رہی جو گزشتہ برس سے تقریباً 10 فیصد اضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!