ہفتہ, نومبر 29, 2025
پاکستانایاز صادق سے اپوزیشن سینیٹرز و اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات، بانی...

ایاز صادق سے اپوزیشن سینیٹرز و اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات، بانی سے ملاقات کا معاملہ اٹھا دیا

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں، سیاست عارضی، اراکین اسمبلی کا رشتہ ساری زندگی قائم رہنا چاہئے۔

جاری بیان کے مطابق جمعہ کو اپوزیشن سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، فیصل جاوید، اسد قیصر، بیرسٹر گوہر، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، سردار لطیف کھوسہ اور محمد جمال احسن خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی سپیکر نے اپوزیشن اراکین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سیاست سے بڑا آپس میں بھائی چارے اور رواداری کا رشتہ ہے، 2014ء سے آپ بھائیوں سے رابطے میں ہوں، سیاست ساری عمر نہیں ہوتی، یہ ختم ہو جاتی ہے لیکن اراکین اسمبلی کا ایسا رشتہ ہونا چاہئے جو ساری زندگی قائم رہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہر موقع پر مذاکرات کی بات کی ہے کیونکہ مذاکرات سے ہی سارے مسائل حل ہیں۔

اپوزیشن وفد نے سپیکر کی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان سہولت کاری کو سراہتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے ان کے خاندان کے افراد کو ملنے کی اجازت دینے کا معاملہ اٹھایا۔

ذرائع کے مطابق سپیکر نے اس حوالے سے وزیراعظم سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!