اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹنیوزی لینڈ میں چینی زبان کی مہارت کے مقابلے کا انعقاد

نیوزی لینڈ میں چینی زبان کی مہارت کے مقابلے کا انعقاد

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ’’چینی پل‘‘ کے عنوان سے چینی زبان کی مہارت کے مقابلےمیں شیر رقص کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے-(شِنہوا)

ویلنگٹن(شِنہوا)نیوزی لینڈ بھر میں غیر ملکی طلبہ کے لئے منعقدہ چینی زبان کی مہارت کے سالانہ مقابلے "چینی پل” میں ہفتے کے اختتام پر زبردست شرکت دیکھی گئی جس میں یونیورسٹی، سیکنڈری اور پرائمری سکولوں کے طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

یونیورسٹی آف آکلینڈ، کرائسٹ چرچ کی یونیورسٹی آف کینٹربری اور ویلنگٹن کی وکٹوریا یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹس کے اشتراک سے منعقدہ مقابلے میں ہزاروں طلبہ نے حصہ لیا جوغیر ملکی زبان کے طور پر چینی زبان سیکھ رہے ہیں۔ شرکاء نے اپنی لسانی مہارت اور ثقافتی صلاحیتوں کے بھی جوہر دکھائے اور اس سال کے آخر میں چین میں ہونے والے عالمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لئے مقابلہ کیا۔

طلبہ نے چینی زبان سیکھنے کے حوالے سے اپنے ذاتی تجربات شیئر کئے۔ انہوں نے خطاطی، مارشل آرٹس، تائی چھی، موسیقی کے ساز، روایتی چینی رقص اور گیت حتیٰ کہ شیروں کے رقص جیسے مختلف مظاہروں سے سامعین کو متاثر کیا۔ چینی زبان اور ثقافت کے لئے ان کی لگن اور جذبے نے ججوں اور حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔

یونیورسٹی آف کینٹربری کے فیکلٹی آف آرٹس کے ایگزیکٹو ڈین کیون واٹسن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غلط فہمی ہے کہ انگریزی زبان ہر جگہ بولی جاتی ہے یا یہ کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) تمام لسانی رکاوٹوں کو دور کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ترجمہ کرنے والے ہیڈ سیٹس جیسے اے آئی آلات مفید ہو سکتے ہیں لیکن یہ حقیقی انسانی تعلق اور فہم و شعور کی جگہ نہیں لے سکتے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!