اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرٹینمنٹچینی فنکارہ کو سربیا کے بچوں کے تھیٹر فیسٹیول میں لائف ٹائم...

چینی فنکارہ کو سربیا کے بچوں کے تھیٹر فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

سربیا کے شہر سوبوتیکا میں چینی فنکارہ فینگ لی (دائیں جانب) کو بچوں کے تھیٹرز کے 32 ویں بین الاقوامی میلے کے دوران "لٹل پرنس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ”سے نوازا جا رہا ہے-(شِنہوا)

سوبوتیکا، سربیا(شِنہوا)سربیا کے شہر سوبوتیکا میں چینی فنکارہ فینگ لی کو بچوں کے تھیٹر کے 32 ویں بین الاقوامی فیسٹیول کے دوران "لٹل پرنس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ اس ایوارڈ کی تاریخ میں فینگ لی یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی چینی شخصیت بن گئی ہیں۔

فینگ لی جو کہ چائنہ نیشنل اوپیرا اینڈ ڈانس ڈرامہ تھیٹر کی صدر ہیں، کو بچوں کی ثقافت اور فنون لطیفہ میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ 2000 سے ہر سال ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے بچوں کے تھیٹر میں نمایاں کارنامے انجام دیئے ہوں۔

1994 میں قائم ہونے والا سوبوتیکا فیسٹیول یورپ میں بچوں کے تھیٹر کی معروف ترین تقریبات میں شمار ہوتا ہے۔ گزشتہ تین دہائیوں میں اس میلے میں 50 سے زائد ممالک کے 300 سے زیادہ تھیٹر گروپس شریک ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 53 فنکاروں کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

اس سال کا میلہ 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں بین الاقوامی تھیٹر گروپس کی 13 پروڈکشنز پیش کی جائیں گی جبکہ بلغراد، نووی ساد اور سوبوتیکا کے تھیٹرز کی پرفارمنسز بھی شامل ہوں گی۔ تمام پروگرام عوام کے لئے مفت ہوں گے۔

فینگ لی اس سال کے میلے میں تین ججوں میں سے ایک کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں اور وہ 11 ممالک سے آنے والی بچوں کے 13 تھیٹر پروڈکشنز کی جانچ کریں گی۔ اس کے علاوہ وہ میلے کے دوران اپنی ذاتی نمائش اور ایک مباحثہ سیشن کی بھی میزبانی کریں گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!