پیر, دسمبر 22, 2025
پاکستانکچہ رجوانی، کچہ عمرانی اور کچہ کراچی میں پولیس، رینجرز کا مشترکہ...

کچہ رجوانی، کچہ عمرانی اور کچہ کراچی میں پولیس، رینجرز کا مشترکہ آپریشن، 16 ڈاکو ہلاک،27زخمی، 9 مغوی بازیاب

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران نے بتایا ہے کہ کچہ رجوانی، کچہ عمرانی اور کچہ کراچی میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشنز میں 16 ڈاکو ہلاک، 27 زخمی ہوگئے جبکہ 9 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی انور کھیتران نے بتایا کہ کچہ رجوانی، کچہ عمرانی اور کچہ کراچی سے ڈاکوں کا صفایا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا جس کے بعد کچے کے کلیئر علاقے راجن پور پولیس کے سپرد کر دیئے ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق آپریشن میں خطرناک ڈاکوئوں سمیت 16 ڈاکو مارے گئے ہیں، 9 ڈاکوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 7 کی لاشیں تلاش کی جا رہی ہیں جو دریائی علاقوں میں ہیں، ہلاک ڈاکوں میں بکھرانی گینگ کا سرغنہ چھلو بکھرانی بھی شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 27 ڈاکو زخمی ہوئے جبکہ 9 مغوی بازیاب کرائے گئے ہیں، ایک شخص کی نعش ملی ہے جس کے مغوی ہونے کا شبہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تباہ بنکروں سے اسلحہ اور بارود کی برآمدگی کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے، ڈاکوئوں کے مورچوں میں ان کے پڑے راکٹ پھٹنے کا اندیشہ ہے۔

انور کھیتران نے بتایا کہ ڈاکوئوں کے قبضے سے اتنا اسلحہ برآمد ہوا ہے شائد وانا وزیرستان میں بھی نہ ملا ہو۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!