چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں نیو ڈیویلپمنٹ بینک کے صدر دفتر کا بیرونی منظر۔ (شِنہوا)
قاہرہ (شِنہوا) مصری کونسل برائے امورخارجہ کے ڈائریکٹرعزت سعد نے کہا ہے کہ چین برکس تعاون کی مضبوطی کے فروغ کے لئے ایک محرک قوت رہا ہے۔
شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں سعد نے کہا کہ 2017 میں چین نے برکس پلس پلیٹ فارم بنانے کی تجویز پیش کی تھی جس کا مقصد دیگر ابھرتی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا تھا، اس تجویز نے نئے ممالک کے لئے بلاک میں شمولیت کی را ہیں کھو لیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے ممالک کی جانب سے برکس میں شمولیت اختیار کر نے کے بعد چینی تجویز کے فوائد واضح ہوئے جبکہ 30 سے زائد دیگر ممالک یا تو باضابطہ طور پر رکنیت کی درخواست د ے چکے ہیں یا اس میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
مصری عہدیدار نے کہا کہ مزید ممالک کو ترغیب دینے کا سہرا برکس کے سرکردہ ارکان خاص طور پر چین کے قابل اعتماد ہونے کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برکس کی اقدار عالمی جنوب کے ممالک سے مطابقت رکھتی ہیں۔ انہوں نے زور د یتے ہوئے کہا کہ چین معیشت، مالیات ، اچھی حکمرانی ، مساوات اور انصاف کی خصوصیت کے حامل کثیرجہتی شعبوں کی قیادت کرے۔
انہوں نے کہاکہ چین کو ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی منڈیوں کی حقیقی اور قابل بھروسہ آواز سمجھا جاتا ہے۔
