افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکول کے بچوں نے بستے اٹھا رکھے ہیں۔(شِنہوا)
کابل ( شِنہوا) افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار کے صدر مقام اور اضلاع میں مقامی حکام نے 20 سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر شروع کر دی ہے۔
قندھار کے صوبائی محکمہ ثقافت و اطلاعات نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ(یو نیسف) کی مالی امداد سے یہ عمارتیں صوبہ قندھارکے صدر مقام کے نواح اور 11 اضلاع میں 17 کروڑ 80 لاکھ افغانی (تقریباً 27 لاکھ امریکی ڈالر) کی لاگت سے تعمیر کی جائیں گی۔
افغان عبوری حکومت کی وزارت تعلیم نے مشرقی صوبہ نورستان میں 12 سکولوں کی عمارتوں کی دوبارہ تعمیر کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔
جنگ سے متاثرہ افغانستان کی دوبارہ تعمیر کے حصے کے طور پر افغان عبوری حکومت نے متعدد ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کئے ہیں اورقومی اور بین الاقوامی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں سرمایہ کاری اور غربت سے متاثرہ افغان عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کریں۔
