قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی سمیت سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے انکی جگہ نوجوان پلئیرز کو موقع ملنے کا امکان ہے۔ زمبابوے کے خلاف وائٹ بال سیریز کا آغاز 24 نومبر سے ہونا ہے جس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔ سلیکٹرز دورہ آسٹریلیا کیلئے بھی 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز پر سلیکشن پر غور کررہی ہے، جس کا آغاز 4 نومبر کو میلبرن میں ہوگا۔ اس سیریز میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، اور نسیم شاہ کو واپس اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا اور ممکنہ طور پر محمد رضوان کو قیادت کے فرئض سونپے جاسکتے ہیں۔
