بدھ, اگست 20, 2025
انٹرنیشنلچینی فوڈ ڈیلیوری کمپنی"کیتا" نے قطر میں کاروبار کا آغاز کر دیا

چینی فوڈ ڈیلیوری کمپنی”کیتا” نے قطر میں کاروبار کا آغاز کر دیا

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کیتا کمپنی کا ایک ڈرون پیکٹ لے کرجارہاہے-(شِنہوا)

دوحہ(شِنہوا)چینی آن ڈیمانڈ ڈیلیوری کمپنی می توآن کے بین الاقوامی ذیلی ادارے "کیتا” نے قطر میں باقاعدہ طور پر اپنی سروسز کا آغاز کر دیا جو کمپنی کی عالمی توسیعی حکمت عملی کے تحت خلیجی ریاست میں پہلا قدم ہے۔

کیتا قطر کی جنرل منیجر جین لیو نے کہا کہ کمپنی قطر کے وژن 2030 کی حمایت کرنا چاہتی ہے تاکہ قابل اعتماد اور آسان ڈیلیوری خدمات فراہم کی جاسکیں اور مقامی کاروبار کے ساتھ مل کر زیادہ صارفین تک پہنچا جا سکے۔

 لیو نے کہا کہ قطر ہمارے لئے بہت اہم منڈی ہے، صرف اس کے شاندار کھانوں کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لئے بھی اہم ہے کہ یہ ملک ڈیجیٹل ترقی اور روزمرہ سہولتوں کے لئے آگے کی سوچ رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد صرف کھانا پہنچانا نہیں بلکہ قطر کی ڈیجیٹل معیشت کی مجموعی ترقی میں حصہ ڈالنا بھی ہے۔

می توآن کے مطابق اس کی ٹیکنالوجی روزانہ  15کروڑ سے زائد آرڈرز پورے کرتی ہے اور دنیا بھر میں 77کروڑ سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کر رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!