سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے امریکہ کے حالیہ دورے کے بعد مقتول صحافی جمال خاشقجی کی بیوہ حنان الاتر خاشقجی نے ایک بار پھر اپنے شوہر کے قتل پر معافی اور مالی معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ انکے شوہر کے قتل پر کوئی وضاحت نہیں دی جا سکتی، جمال خاشقجی ایک بہادر اور صاف گو صحافی تھے جن کی سوچ سے اختلاف ممکن تھا لیکن اِنکی آواز کو خاموش کرنے کیلئے قتل جیسے قدم کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
سعودی صحافی کی بیوہ نے کہا کہ ولی عہد کی جانب سے قتل کو بڑی غلطی قرار دینا کافی نہیں، اِنہیں ذاتی طور پر ملکر معافی مانگنی چاہئے۔




