اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانایف آئی اے کی کارروائی،جعلی دستاویزات پر سفر کرنیوالا مسافر گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی،جعلی دستاویزات پر سفر کرنیوالا مسافر گرفتار

کراچی :  ایف آئی اے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنیوالے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ایمیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد کاشف جلیل کے نام سے ہوئی ہے جو فلائٹ نمبر G9-548 کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا۔ترجمان کے مطابق ایمیگریشن پراسیس کے دوران ملزم کی دستاویزات مشکوک پائی گئی،ملزم کے پاسپورٹ پر لگے عراقی ویزا پر ضروری سیکیورٹی و دیگر خصوصیات موجود نہیں تھیں جس پر پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کو سیکنڈ لائن آفس کے فارنزک پراسیس سے گزارا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے مذکورہ جعلی دستاویزات اٹک میں مقیم ثاقب نامی ایجنٹ سے 500 ڈالر میں حاصل کی تھیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!