پاکستان نے افغانستان سے دہشت گرد گروہوں کیخلاف نتیجہ خیز و قابل تصدیق کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اعلی سطح وفد افغان طالبان کے نمائندوں سے بات چیت کیلئے دوحہ پہنچ گیا ہے۔
ترجمان نے قطر کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات خطے میں امن و استحکام کیلئے اہم پیشرفت ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کسی کشیدگی کا خواہاں نہیں، علاقائی امن و استحکام کیلئے پرامن حل چاہتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ افغان طالبان کو اپنے عالمی وعدوں کی پاسداری اور پاکستان کے سیکیورٹی خدشات دور کرتے ہوئے دہشت گرد گروہوں کیخلاف قابل تصدیق کارروائی کرنی چاہئے۔



