منگل, جولائی 29, 2025
پاکستانلاہور ہائیکورٹ،پی ٹی آئی کی عدلیہ مخالف تقاریر، جلسہ رکوانے کیلئے درخواست...

لاہور ہائیکورٹ،پی ٹی آئی کی عدلیہ مخالف تقاریر، جلسہ رکوانے کیلئے درخواست دائر

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی عدلیہ مخالف تقاریر، جلسہ رکوانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں شہری مرزا واحد رفیق نے پی ٹی آئی کی عدلیہ مخالف تقاریر اور جلسہ رکوانے کیلئے درخواست دائرکردی۔درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کوفریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت سیکیورٹی خدشات کے تحت عدالت سے رجوع کرتی رہی ہے،اب پنے موقف سے ہٹ کر، انتظامیہ کی منظوری کے بغیر لاہور میں جلسہ کرنے جارہی ہے، جلسے میں عدلیہ مخالف تقاریر ہوسکتی ہیں،8 ستمبر کے جلسے میں بھی حکومت اور عدلیہ کے خلاف زبان استعمال کی گئی تھی۔

درخواست میں کہاگیا ہے کہ  پی ٹی آئی آئین میں دی گئی رعایت کا غلط استعمال کررہی ہے۔ استدعا ہے کہ پی ٹی آئی کو عدلیہ مخالف تقاریر سے روکنے اور انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسہ کرنے سے روکنے کا حکم دے اور بغیراجازت جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!