اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپی ٹی اے کی صارفین کو غیررجسٹرڈ موبائل فون رجسٹر کرانے کی...

پی ٹی اے کی صارفین کو غیررجسٹرڈ موبائل فون رجسٹر کرانے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے غیررجسٹرڈ موبائل فون رجسٹر کروائیں تاکہ فراڈ سے بچا جا سکے اور موبائل بلاک ہونے سے بچایا جا سکے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں زور دیا گیا کہ صارفین خود ٹیکس ادائیگی کے ذریعے اپنے فون رجسٹر کروائیں۔

اتھارٹی کے مطابق موبائل فون کی رجسٹریشن صرف بینک چینلز کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ساتھ خود کی جانی چاہیے۔

صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جعلی دعوؤں اور فراڈ آفرز سے ہوشیار رہیں جو غیر قانونی طریقوں سے رجسٹریشن کی پیشکش کرتے ہیں۔

پی ٹی اے نے کہا کہ موبائل فون خریدنے سے پہلے آئی ایم ای آئی نمبر چیک کرنا ضروری ہے اور صرف پی ٹی اے سے رجسٹرڈ فون خریدے جائیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ غیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کرنے والوں کے فون بلاک ہو سکتے ہیں، جو صارفین کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔

اتھارٹی نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ اپنے فون کی رجسٹریشن کے عمل کو یقینی بنائیں اور صرف باضابطہ چینلز کے ذریعے ٹیکس ادا کریں تاکہ ان کے آلات محفوظ رہ سکیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!