ہیڈلائن:
یونیورسٹی آف مالٹا میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی سالگرہ کی تقریب، 15 سالہ خدمات پر خراج تحسین پیش
جھلکیاں:
یونیورسٹی آف مالٹا میں قائم کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی 15ویں سالگرہ کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ سمیت پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے طلباءکی شاندار پرفارمنس ، ادارے کے کردار کو سراہا گیا۔تفصیل جاننے کے لئے وڈیو دیکھئے۔
شاٹ لسٹ:
1-مقررین کے خطاب کرتے ہوئے مناظر
2-طلباء کی پرفارمنس کے مناظر
تفصیلی خبر:
یونیورسٹی آف مالٹا میں قائم کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی 15ویں سالگرہ کے موقع پر چین اور مالٹا کے درمیاں دوستی کے فروغ میں ادارے کے کردار کو سراہا گیا۔سالگرہ کی خصوصی تقریب میں یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ سمیت پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے طلباء نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
چینی سفارت خانے کے نائب سفیر پینگ یجن نے اپنے خطاب میں 15 سالوں پر محیط ادارے کی خدمات کو سراہا۔
پینگ یجن نے کہا کہ”کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے مالٹا کے نوجوانوں کے لیےحقیقی چین کوسمجھنے کا راستہ کھولا ہے۔”
انہوں نےیونیورسٹی آف مالٹا اور چین کےصوبہ فوجیان کی شیامن یونیورسٹی کے درمیان مضبوط شراکت داری پربھی روشنی ڈالی۔
شیامن یونیورسٹی کے نائب صدر شی ڈالن نے امید ظاہر کی کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ ،یونیورسٹی آف مالٹا اور شیامن یونیورسٹی کے درمیان تعلیم و ثقافت کے تبادلے میں تعاون کو مزید مضبوط کرنےمیں اہم کردار ادا کرے گا۔
یونیورسٹی آف مالٹا کے پرو ریکٹر فرینک بیزینا نے زبان کی تعلیم اور ثقافتی تبادلے میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے کردار کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ادارے کا مذاکرات اور باہمی تفہیم کے فروغ میں ایک منفرد کردار ہے۔
چینی وزارت تعلیم کے لسانی تعلیم و تعاون مرکز کےڈائریکٹر یویون فینگ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے ثقافتی تبادلے اور باہمی تفہیم و دوستی کو فروغ دینے میں "ایک منفرد اور اہم کردار” ادا کیا ہے۔
مسیڈا، مالٹا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link