چین کے شمالی اندرونی منگولیا خودمختار علاقےکے شہر بایان نور میں واقع بایان آئل فیلڈ کے کاربن پکڑنے، استعمال اور ذخیرہ کرنے کے منصوبے (سی سی یو ایس) کے تحت 70 ہزار ٹن سے زائد کاربن ڈائی آکسائیڈ (سی او ٹو) تیل کے ذخائر میں داخل کی گئی ہے۔
بایان نور کی میونسپل حکومت کے مطابق اس پیش رفت کے ساتھ ہی اندرونی منگولیا میں بڑے پیمانے پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے استعمال اور ذخیرہ کرنے کا مرکز قائم ہو گیا ہے۔
بایان آئل فیلڈ میں 300 سے زائد پیداواری کنویں ہیں جن میں گہرے خام تیل کے ذخائر موجود ہیں۔ یہاں طویل عرصے سے تیل نکالنے کے لیے پانی داخل کرنے کا طریقہ استعمال کیا جا رہا ہے، جس میں پانی کو تیل کے ذخائر میں داخل کر کے تیل کو پیداوار کے کنوؤں کی طرف دھکیلا جاتا ہے۔ اس طریقے سے تیل کی بازیابی کی شرح تقریباً 20 فیصد رہی ہے۔
پانی کے تحفظ اور کاربن اخراج میں کمی کے لئے آئل فیلڈ نے سال 2020 میں تیل نکالنے کے لیے کاربن ڈائی آکسائیڈ استعمال کرنے کا طریقہ آزمانا شروع کیا۔ پیٹروچائنہ ہوبے آئل فیلڈ کمپنی کی بایان ایکسپلوریشن اینڈ ڈویلپمنٹ برانچ کے چیف ماہر ارضیات یانگ شیو سونگ کے مطابق کمپنی نےسی سی یو ایس منصوبے کے ذریعے تیل کی بازیابی کی شرح تقریباً 45 فیصد تک پہنچا دی ہے۔
سی سی یو ایس، فوسل ایندھن کی مؤثر اور کم کاربن ترقی کے لئے ایک ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی ہے۔ اسے عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے خلاف ایک تکنیکی اور سائنسی حکمتِ عملی کہا جا سکتا ہے جس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو یا تو محفوظ کر لیا جاتا ہے یا استعمال میں لایا جاتا ہے۔ اس طرح کاربن کے اخراج میں کمی آتی ہے۔ چین نے سال 2030 سے قبل کاربن اخراج کی بلند ترین سطح تک پہنچنے اور سال 2060 سے قبل کاربن نیوٹرل بننے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔
گزشتہ چند برسوں میں چین کی سی سی یو ایس ٹیکنالوجی میں نمایاں ترقی آئی ہے۔ گزشتہ برس کے آخر میں جاری کردہ قومی منصوبہ بندی کے مطابق ملک بھر میں 126 سی سی یو ایس منصوبے فعال ہو چکے ہیں۔ یہ تعداد سال 2020 کے مقابلے میں 77 کے اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
مئی میں چین کے پہلے ساحلی سی سی یو ایس منصوبے نے جنوبی علاقے کے پرل ریور ماؤتھ بیسن میں کام شروع کیا۔ این پنگ (1-15) پلیٹ فارم پر قائم یہ منصوبہ تیل نکالنے کے دوران پیدا ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو پکڑ کر صاف کرتا ہے۔پھر دباؤ ڈال کر اسے سپر کرٹیکل حالت (مائع اور گیس کے درمیان کی کیفیت) میں لے آتاہے۔تب اسے زیرِ زمین تیل کے ذخائر میں داخل کیا جاتا ہے۔ اس عمل سے تیل کی پیداوار بڑھتی ہے اور کاربن مستقل طور پر محفوظ ہو جاتا ہے۔
بایان نور، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن اسکرین:
چین میں کاربن ذخیرہ اور استعمال کا سب سے بڑا منصوبہ فعال
بایان آئل فیلڈ میں جدید سی سی یو ایس ٹیکنالوجی کا آغاز
70 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ تیل کے ذخائر میں داخل
تیل کی بازیابی کی شرح 45 فیصد تک بڑھ گئی
پانی کا تحفظ اور کاربن اخراج میں نمایاں کمی
چین کا ہدف: 2030 تک اخراج کی بلند ترین سطح
2060 تک کاربن نیوٹرل بننے کا منصوبہ
ملک بھر میں 126 سی سی یو ایس منصوبے فعال
پہلا ساحلی سی سی یو ایس منصوبہ مئی میں شروع ہوا

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link