ہیڈلائن:
چین میں صنعتیں نئے مواد کے استعمال سے ماحول دوست ترقی کو کیسے یقینی بنا رہی ہیں؟
جھلکیاں:
چین کی نئے مواد کی صنعتیں پائیدار ترقی کے فروغ اور کم کاربن معیشت کے لئےمستحکم تکنیکی معاونت کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
لاجسٹکس، ایوی ایشن،خوراک کی پیکنگ، ملبوسات، اشاعت اور پرنٹنگ سمیت مختلف شعبہ جات میں اس مواد کا استعمال اب بڑھتا جا رہا ہے۔ آئیے اس کی مزید تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔سینولونگ نیو میٹریلز کمپنی لمیٹڈ کے مناظر
2۔ساؤنڈ بائٹ1(چینی): یانگ چِھن جِنگ، چیئرمین، سینولونگ نیو میٹریلز کمپنی لمیٹڈ
3۔شیامن جیارونگ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے مناظر
4۔ساؤنڈ بائٹ2(چینی):جیانگ لین یو، چیئرمین، شیامن جیارونگ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ
تفصیلی خبر:
نئے مواد کی چینی صنعت پائیدار ترقی کو فروغ اور کم کاربن پر مبنی معیشت کے لئے مضبوط تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے۔
سائنولو نگ نئے اعلیٰ کارکردگی کے حامل مواد کی صنعت میں سے ایک اہم کمپنی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ1(چینی): یانگ چِھن جِنگ، چیئرمین، سینولونگ نیو میٹریلز کمپنی لمیٹڈ
’’روایتی فوسل پر مبنی مواد کے مقابلے میں یہ مادہ تین ماہ میں پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ میں مکمل طور پر تحلیل ہو سکتا ہے۔
یہ خصوصیت اس مادے کو ایک بار استعمال ہونے والےغیر انحطاط پذیر مواد کا ایک مثالی ماحول دوست متبادل بناتا ہے۔
اس مواد کو اب نقل و حمل، ایوی ایشن،خوراک کی پیکنگ، ملبوسات، اشاعت اور پرنٹنگ جیسےمختلف شعبوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔‘‘
جیارونگ ٹیکنالوجی اعلی درجے کی جھلیوں کو الگ کرنے والی ٹیکنالوجیز سےلیس ایک ہائی ٹیک کمپنی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ2(چینی):جیانگ لین یو، چیئرمین، شیامن جیارونگ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ
"دھات اور کان کنی کی صنعتوں میں تیزاب کا خام دھات کو بھگونے کے لئے وسیع پیمانےپر استعمال کیا جاتا ہے۔ہماری جھلی کو انتہائی تیزابیت والے حالات میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
خام دھات کو بھگونے کے بعد تیزاب کو فلٹر اور دوبارہ پیداوار کےعمل میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس عمل سے کان کنی کی پائیداری میں اضافہ، جبکہ آلودگی اور لاگت میں کمی واقع ہوتی ہے۔ہماری جھلی کی بہت سی مصنوعات غیر ملکی شراکت داروں کے ذریعے پوری دنیا میں فروخت کی چاچکی ہیں۔‘‘
شیامن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link