جمعرات, نومبر 20, 2025
پاکستانکرک، سی ٹی ڈی سے مقابلہ، مطلوب دہشت گرد ہلاک

کرک، سی ٹی ڈی سے مقابلہ، مطلوب دہشت گرد ہلاک

کرک میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ تبادلے میں مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق تحصیل بانڈہ داد شاہ کے علاقے میر کلام بانڈہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

اس موقع پر دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کی تنصیبات پر حملے سمیت کئی دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!