ہفتہ, اگست 16, 2025
پاکستانمزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فوج نے...

مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فوج نے فرائض سنبھال لئے

لاہور: یوم آزادی پر مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔

تقریب کے آغاز پر رینجرز اور پاک فوج کے دستوں نے مزارِ اقبال پر سلامی پیش کی جبکہ گارڈز کی تبدیلی کی رسمی کارروائی نہایت وقار، ترتیب اور فوجی اعزاز کے ساتھ انجام دی گئی۔ تقریب میں طلبا، شہریوں، مختلف مکاتب فکر کے افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے قومی پرچم تھام کر حب الوطنی کا مظاہرہ کیا اورپاک فوج کے دستے کی مہارت پر خراج تحسین پیش کیا۔

گارڈز کی تبدیلی کے بعد ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شہریوں نے بھی مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے دعائیں مانگیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!