اتوار, جنوری 11, 2026
تازہ ترینروانڈا کے گریجویٹس چین سےپیشہ ورانہ تربیت لے کر ملکی ترقی میں...

روانڈا کے گریجویٹس چین سےپیشہ ورانہ تربیت لے کر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں گے

چین کی جِنہوا یونیورسٹی آف ووکیشنل ٹیکنالوجی (جے یو وی ٹی) میں ایک سالہ اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے کے بعد روانڈا پولی ٹیکنیک (آر پی) موسانزے کالج کے 30 طلبہ اب وطن واپس آ کر روانڈا کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لئےنیا سفر شروع کر رہے ہیں۔

ان تازہ گریجویٹس میں سے 15 نے ای کامرس میں مہارت حاصل کی جبکہ باقی 15 نے الیکٹریکل آٹومیشن ٹیکنالوجی کا مطالعہ کیا ہے۔  پروگرام انہیں یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنا آخری سال چین میں گزارنے سے پہلے آر پی موسانزے کالج میں دو سال کی بنیادی تربیت مکمل کریں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ایمیبل ٹوئی شیمے، گریجویٹ، ای کامرس

"چین ای کامرس کے شعبے میں نہایت  ترقی یافتہ ملک ہے۔ ہم نے وہاں یہ سیکھا کہ لاجسٹکس کس طرح کام کرتا ہے اور آن لائن آرڈرز کیسے نمٹائے جاتے ہیں۔ ہم نے یہ بھی سیکھا کہ گوداموں کا انتظام کس طرح کیا جاتا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ میں اپنی تعلیم، تمام تر تجربات اور حاصل کی گئی مہارتوں کو عملی شکل دوں۔ میں اپنی ایک ایسی ای کامرس ویب سائٹ لانچ کرنا چاہتا ہوں جو روانڈا کے صارفین کے لئے موزوں ہو ۔اس پلیٹ فارم کو روانڈا کے لوگ آن لائن خریداری کے لئے استعمال کریں گے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ڈسینگیمانا پاسکل، گریجویٹ،  الیکٹریکل آٹومیشن ٹیکنالوجی

"ہم نے کلاس میں عملی نوعیت کے کئی کام انجام دئیے۔ حتیٰ کہ سکول سے باہر بعض کمپنیوں میں بھی عملی تجربہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ میں نے روبوٹ ٹیکنالوجی کے بارے میں تعلیم حاصل کی تھی اور  اسی  تربیت نے مجھے اس قابل بنایا ہے کہ حاصل کی گئی مہارتوں کو اپنے ملک کی تعمیر میں استعمال کر سکوں۔”

جنہوا یونیورسٹی آف ووکیشنل ٹیکنالوجی میں موسانزے انٹرنیشنل کالج کے ڈین چیان شیانگ مِنگ نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت روانڈا نے مسلسل دو برسوں میں 60 طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لئے چین بھیجا جبکہ مقامی سطح پر روزگار دینے والے اداروں کا اس پر نہایت مثبت ردِعمل سامنے آیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): کیان شیانگ منگ، ڈین، موسانزے انٹرنیشنل کالج، جے یو وی ٹی

"ہمارے پیشہ ورانہ تعلیمی پروگرام کا اصل مقصد روانڈا میں پیشہ ورانہ تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانا، زیادہ ماہر اور ہنر مند نوجوان تیار کرنا، نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع بڑھانا اور کاروباری ماحول کی بہتری میں حصہ ڈالنا ہے۔ یہ پروگرام  روانڈا کی صنعتوں کی اپ گریڈنگ اور ملکی ترقی میں یقینی طور پر مددگار ثابت ہوگا۔”

کِگالی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

روانڈا کے 30 طلبہ نے چین کی جِنہوا یونیورسٹی میں تربیت مکمل کی

طلبہ وطن واپس آ کر روانڈا کی ترقی میں عملی کردار ادا کریں گے

15 طلبہ نے ای کامرس میں مہارت حاصل کی اور عملی تجربہ سیکھا

باقی 15 طلبہ نے الیکٹریکل آٹومیشن ٹیکنالوجی میں تعلیم حاصل کی

پروگرام کے تحت ابتدائی دو سال آر پی موسانزے کالج میں مکمل کئے گئے

آخری سال کے لئے طلبہ چین میں اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت حاصل کریں گے

ای کامرس گریجویٹس نے آن لائن لاجسٹکس اور گودام کے انتظامات سیکھے

الیکٹریکل آٹومیشن کے طلبہ روبوٹ ٹیکنالوجی میں عملی تجربہ حاصل کرتے ہیں

یہ تربیت نوجوانوں کی ملازمت اور روانڈا کی صنعتی ترقی میں مددگار ہے

پروگرام کے تحت روانڈا نے دو سال میں کل 60 طلبہ جِنہوا یونیورسٹی بھیجے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!