پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی 10 کھرب مالی بے ضابطگیوں پر خاموشی لوٹ مار، کرپشن کا واضح ثبوت ہے۔
جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے،پنجاب حکومت 10کھرب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا جواب دینے سے قاصر ہے، آڈٹ رپورٹ پر خاموشی پنجاب میں لوٹ مار اور کرپشن کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سکینڈل تو صرف آڈٹ رپورٹ میں سامنے آیا، باقی کرپشن اس کے علاوہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں منصوبے عوامی فلاح کی بجائے کمیشن کیلئے شروع کئے جاتے ہیں۔
