منگل, اکتوبر 7, 2025
تازہ ترینعرب سائیکلنگ چیمپئن شپ، یو اے ای کے یوسف عبد اللہ العامری...

عرب سائیکلنگ چیمپئن شپ، یو اے ای کے یوسف عبد اللہ العامری نے طلائی تمغہ جیت لیا

متحدہ عرب امارات کی قومی ٹیم کے سائیکلسٹ یوسف عبد اللہ العامری نے عرب سائیکلنگ چیمپئن شپ میں مردوں کے انفرادی ٹائم ٹرائل مقابلے 20 کلومیٹر کی ریس میں طلائی تمغہ جیت لیا۔

یہ مقابلہ جمہوریہ عراق کے شہر سلیمانیہ میں منعقد ہوا۔یوسف عبد اللہ العامری نے 20 کلومیٹر کی ریس کا مطلوبہ فاصلہ 24 منٹ 25 سیکنڈ اور 30 ملی سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ان کے ساتھی عبداللہ ابراہیم الہاشمی نے سخت مقابلے کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کر کے کانسی کا تمغہ جیتا۔

امارات سائیکلنگ فیڈریشن نے کہا کہ یہ کامیابیاں اس کی ترقیاتی حکمت عملی، نوجوان کھلاڑیوں کی معاونت اور عرب و عالمی سطح پر اماراتی سائیکلنگ کے بلند مقام کی عکاسی کرتی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!