ہفتہ, جنوری 10, 2026
پاکستانوزیراعلی خیبرپختونخوا کا ضم اضلاع کیلئے ایک ہزار ارب روپے کے 'روانہ...

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ضم اضلاع کیلئے ایک ہزار ارب روپے کے ‘روانہ قبائل’ پیکیج کا اعلان

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ضم شدہ اضلاع کیلئے ایک ہزار ارب روپے کے ‘روانہ قبائل’ پیکیج کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق بدھ کو وزیراعلی خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ضم اضلاع کے ترقیاتی پیکیج کی تیاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضم اضلاع کی معاشی ترقی کیلئے 6تھیمیٹک ایریاز میں سرمایہ کاری کی جائے گی جن میں بنیادی ڈھانچہ، انسانی وسائل اور روزگار کے مواقع شامل ہیں۔

وزیراعلی نے ہدایت کی کہ ترقیاتی پیکیج میں قبائل میڈیکل کالج، انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن سائنسز اور ڈیجیٹل سینٹرز کے قیام کو شامل کیا جائے۔

اس کے علاوہ ضم اضلاع میں ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے قیام، ہر ضلع میں اسپورٹس کمپلیکس اور اسپورٹس گرانڈ بنانے کی بھی ہدایات دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے سکولوں اور مراکز صحت کی سولرائزیشن کو بھی پیکیج کا حصہ بنایا جائے گا، جبکہ یتیم خانے، پناہ گاہیں اور ریسکیو سٹیشنز بھی قائم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیکیج کے تحت 1245 نئے پرائمری سکول قائم کئے اور ساڑھے 11ہزار اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے جبکہ موجودہ سکولوں کی اپ گریڈیشن اور بحالی کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعلی نے کہا کہ ایک ہزار ارب روپے کا ‘روانہ قبائل’ترقیاتی پیکیج ضم اضلاع کو پسماندگی سے نکال کر ترقی کے دھارے میں شامل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!