ہنوئی (شِنہوا) 2025 میں ویتنام آنے والے بین الاقوامی سیاحوں میں چینی مین لینڈ سے آنے والے سیاح سب سے زیادہ رہے، مجموعی طور پر غیر ملکی سیاحوں کا 25 فیصد یعنی 52 لاکھ 80 ہزار سے زائد چینی سیاح ویتنام آئے۔
مقامی میڈیا وی این ایکسپریس کی رپورٹ میں ویتنام کے قومی ادارہ شماریات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہے۔ جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر رہا جہاں سے سال کے دوران تقریباً 43 لاکھ 30 ہزار سیاح ویتنام آئے۔
رپورٹ کے مطابق جغرافیائی قربت اور سفر کا کم وقت چینی سیاحوں کے ویتنام کا رخ کرنے کی بڑی وجوہات ہیں۔




