جمعرات, نومبر 6, 2025
انٹرٹینمنٹسمیع خان فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے سے بال بال...

سمیع خان فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئے

اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران آگ سے جھلسنے سے بال بال بچ گئے تھے۔

اپنی دلکش شخصیت کی وجہ سے مداحوں میں مقبول اداکار سمیع خان نے ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اس وقت جلنے سے بچے جب انہیں آگ کے پاس جسم پر تیل لگا کر ایک بغیر شرٹ پہنے سین ریکارڈ کروانا تھا۔

سمیع خان کے مطابق ’جب میں جسم پر تیل لگا کر آگ کے پاس پوز دینے پہنچا تو آگ کی تپش اتنی محسوس ہوئی جیسے جل جاؤں گا اس لئے میں فوری آگ سے دور ہوگیا‘۔

اداکار نے بتایا کہ جب مجھ سے دور ہٹنے کی وجہ پوچھی گئی تو میں نے بتایا کہ آگ کی تپش ناقابل برداشت ہے۔ سمیع کا کہنا تھا کہ انہوں نے بعد میں آگ سے بچنے کا توڑ بھی پیش کیا گیا تاہم پھر بھی وہ مشکل سے 5 سیکنڈ کا ہی سین ریکارڈ کروا سکے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں