بدھ, اگست 6, 2025
پاکستانثبوت دکھا کر سزا کا کہنے والے اب سزائیں ملنے پر سراپا...

ثبوت دکھا کر سزا کا کہنے والے اب سزائیں ملنے پر سراپا احتجاج ہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ثبوت دکھا کر سزا کا کہنے والے اب سزائیں ملنے پر سراپا احتجاج ہیں، ہمیں تو ایسے مقدمات میں ٹھونسا گیا جس میں سزا موت تھی۔

نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے تھے،ہمیں ایسے کیسز میں ٹھونسا جارہا تھا جس میں سزا موت تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے خود تو کہہ رہے تھے کہ ثبوت دکھائیں اور سزا دیں، اب سزائیں سنائی جارہی ہیں تو کہا جارہا ہے سزا دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تو ہمیشہ مذاکرات کی بات کی مگر پی ٹی آئی والے تیار نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج ،توڑ پھوڑ مسائل کا حل نہیں، تمام مسائل بیٹھ کر افہام تفہیم سے ہی حل کئے جاسکتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!