چین کے جنوبی شہر سانیہ کے "یازہو بے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی” میں ڈیپ سی ٹیکنالوجی انوویشن کانفرنس 2025 کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایونٹ میں گہرے سمندر کی تلاش اور سمندری ٹیکنالوجی سے متعلق جدید پیش رفت پیش کی جا رہی ہے۔
کانفرنس میں 54 نمائش کنندگان شریک ہوئے ہیں جنہوں نے 120 سے زائد مصنوعات پیش کیے ہیں۔ ان میں 28 مصنوعات پہلی بار چین میں متعارف کرائے جا رہے ہیں۔اس اہم نمائش میں اگلی نسل کی گہرے سمندر میں کام کرنے والی آبدوزیں، سمندری روبوٹ اور سمندری مشاہداتی نظام شامل ہیں جو بحری سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین کی بڑھتی ہوئی مہارت کو ظاہر کرتے ہیں۔
سانیہ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آن سکرین ٹیکسٹ:
چین میں ڈیپ سی ٹیکنالوجی انوویشن کانفرنس 2025 کا آغاز
سمندری گہرائیوں کی تحقیق اور ترقی کی نئی ٹیکنالوجیز نمائش کا حصہ
کانفرنس میں 54 نمائش کنندگان شریک، 120 سے زائد موضوعات کی پیش کش
28 نئی ٹیکنالوجیز پہلی بار چین میں متعارف
آئندہ نسل کی آبدوزیں، میرین روبوٹس اور آبزرویشن سسٹمز توجہ کا مرکز




