منگل, نومبر 4, 2025
انٹرٹینمنٹرجب بٹ کے دیگر لڑکیوں سے مبینہ تعلقات پر والدہ کا رد...

رجب بٹ کے دیگر لڑکیوں سے مبینہ تعلقات پر والدہ کا رد عمل آگیا

معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف حالیہ دنوں میں متعدد خواتین کی جانب سے مبینہ تعلقات کے الزامات سامنے آنے کے بعد والدہ کا ردِعمل بھی سامنے آ گیا۔

رپورٹ کے مطابق خواتین نے دعویٰ کیا کہ رجب بٹ نے شادی کے بعد بھی ان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے، جس پر صارفین کی جانب سے تنقید اور حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

رجب بٹ کی والدہ نے اس تنازعے پر بیٹے کے حق میں ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہر شخص کا ایک ماضی ہوتا ہے، خاص طور پر لڑکوں کا، اگر کوئی انسان خلوصِ دل سے توبہ کر لے تو ہمیں اُسے معاف کر دینا چاہیے۔

رجب بٹ کی والدہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کو بنیاد بنا کر کسی کو نشانہ بنانا درست نہیں، جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ الزامات کی نوعیت سنگین ہے اور اُن پر وضاحت ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ رجب بٹ نے حال ہی میں اپنے وی لاگ میں ماضی کی غلطیوں کا ذکر کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگی تھی، جس کے بعد یہ معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں