لاہور: معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر کی 29ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرکے مداحوں کو حیران کر دیا۔
دونوں کے درمیان 2018 سے 2020 تک گہری دوستی رہی اور وہ اکثر تقریبات اور سوشل میڈیا پر ایک ساتھ نظر آتے تھے ۔
بعدازاں دونوں کے درمیان دوری پیدا ہوئی اور عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی۔
حال ہی میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو مختلف تقریبات میں دوبارہ ایک ساتھ دیکھا گیا، گزشتہ رات عاصم اظہر کی سالگرہ کی تقریب میں ہانیہ عامر بھی شریک ہوئیں، تقریب کی نجی ویڈیوز مشہور انسٹاگرام بلاگر نے شیئر کیں، جس میں دونوں ایک ہی مقام پر موجود تھے، اگرچہ انہوں نے ایک ساتھ تصاویر نہیں بنوائیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے ، کچھ نے میرب علی کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میرب اس سے بہتر کی حقدار ہیں، جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ دونوں سب کو بے وقوف بنا رہے ہیں، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ یہ انٹرنیٹ کا سب سے بہترین ڈرامہ ہے ۔




