چین کے شمالی حصے کےاہم بندرگاہی شہر تیان جن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس 2025 کی میزبانی کے لئے تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔
اسٹینڈ اپ (انگریزی): زو یانگ/لیانگ وان شان، نمائندہ شِنہوا
"2024 تا 2025کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی صدارت چین کے پاس ہے۔
تیان جن میونسپلٹی 31 اگست سے یکم ستمبر تک ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گی۔ یہ اجلاس ایس سی او کی 24 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا۔
اس اجلاس میں 20 سے زائد ممالک کے رہنماؤں اور 10 عالمی تنظیموں کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔
اس وقت سوال یہ ہے کہ اس بڑے موقع کی مناسبت سے تیان جن نے کیا تیاریاں کی ہیں؟ کیا یہ شہر اتنے بڑے اجلاس کی میزبانی کے لئے تیار ہے؟ آئیے، ذرا دیکھتے ہیں۔”
اجلاس کے آغاز سے پہلے ہم نے ’دریائے ہےہے‘ میں کشتی رانی کی۔ یہ آبی گزرگاہ تیان جن کے وسط سے گزرتی ہے۔
رات کے وقت دریا کا منظر روشنیوں سے جگمگا اٹھتا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 217 عمارتوں، 14 پلوں اور دریا کے 8.2 کلومیٹر ساحل کو روشن کیا گیا ہے۔
تیان جن نے اپنے شہری ڈھانچے کو بھی بہتر بنایا ہے جن میں سڑکوں کی ہمواری، پلوں کی مرمت، سبزہ زاروں کی توسیع اور عوامی خدمات کو مضبوط بنانا شامل ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): مقامی شہری
"سب کچھ بہترین طریقے سے تیار ہے اور میرا خیال ہے کہ یہاں کے رہنے والے اس پر بہت پرجوش بھی ہیں۔ تیان جن میں زندگی کئی پہلوؤں سے بہتر ہوئی ہے۔ یہ عام لوگوں کے لئے ایک بڑا فائدہ ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): تیان جن کا طالبعلم
"یہ دیکھ کر اچھا لگتا ہے کہ تیان جن کا ماحول اور یہاں سڑکوں کا نظام بہترین ہے۔
یہاں منگ یوآن اسکوائر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پس منظر کو پہلے ہی ایس سی او کے عناصر سے مزین کیا گیا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): مقامی شہری
"سڑکوں کی مرمت ہو چکی ہے اور ہر ایک پُرجوش انداز میں عالمی مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔”
ایس سی او تیان جن سربراہی اجلاس کے لئے میڈیا سینٹر جمعرات کو کھول دیا گیا۔ ہم انتظامات کا جائزہ لینے اس سینٹر میں گئے تھے۔
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): لی یون، ڈپٹی ڈائریکٹر، پریس آفس، محکمہ تشہیر، سی پی سی تیان جن میونسپل کمیٹی
"ایس سی او تیان جن سربراہی اجلاس کا میڈیا سینٹر 12 ہزار 800 مربع میٹر پر پھیلا ہواہے۔ تمام تعمیراتی کام اور تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ملکی و غیر ملکی رجسٹرڈ صحافیوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے آپریشنل ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔”
میڈیا سینٹر میں ورکنگ ایریا موجود ہے۔ اجلاس کی تازہ معلومات، کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ جیسی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔
اجلاس کے مقام پر باہمی تعامل پر مبنی ایک نمائش بھی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ اسے صحافیوں کو سربراہی اجلاس کی جدید انداز میں کوریج میں مدد فراہم کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
مثال کے طور پر براہِ راست نشریات کے دوران ایس سی او کے رکن ممالک کے مناظر پر مبنی متحرک پس منظر دکھایا جا سکتا ہے یا پھر ایک ڈیجیٹل اوتار بنا کر متعدد زبانوں میں خبریں پیش کی جا سکتی ہیں۔
اجلاس کی کارروائی میں تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے مقامی جامعات کے تقریباً ایک ہزار رضاکاروں کو تربیت دی گئی ہے تاکہ وہ ایس سی او سربراہی اجلاس میں معاونت فراہم کر سکیں۔
ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): وانگ ہونگیوے، رضاکار، تیان جن فارن اسٹڈیز یونیورسٹی
"ہم رضاکاروں کے لئے تربیتی پروگراموں کا ایک سلسلہ منعقد ہوا جس میں ایس سی او ممالک کے رسم و رواج، ثقافتوں، کھانوں اور ممنوعات پر سیشنز بھی شامل ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): زو زیلین، رضاکار، تیان جن فارن اسٹڈیز یونیورسٹی
"ہم نے اجلاس کے مقام کے نقشے سے خود کو مانوس کر لیا ہے اور غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لئےعملی مشقیں بھی کی ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 7 (چینی): جھانگ سی یوآن، رضاکار، تیان جن فارن اسٹڈیز یونیورسٹی
"میں نے عالمی آداب، سفارت کاری اور اجلاس کے پس منظر کا پختہ فہم حاصل کیا۔ اپنی رضاکارانہ خدمات کے ذریعے میں امید کرتی ہوں کہ مختلف ممالک سے آنے والے مہمان تیان جن کی تاریخ اور جدید زندگی کے منفرد امتزاج کو محسوس کر سکیں گے۔”
چین میں خوش آمدید! تیان جن میں خوش آمدید!
تیان جن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین کا شمالی بندرگاہی شہر تیان جن عالمی توجہ کا مرکز بن گیا
یہ شہر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا
217 عمارتوں اور 14 پلوں کو نئی روشنیوں سے آراستہ کیا گیا ہے
دریا کا 8.2 کلومیٹر طویل کنارا روشنیوں سے جگمگا رہا ہے
سڑکوں اور پلوں کی مرمت سے ٹریفک کا بہاؤ بہتر ہو گیا
عوامی مقامات اور سبزہ زاروں کی آرائش کی گئی ہے
شہریوں کی زندگی میں نمایاں بہتری دیکھی جا سکتی ہے
اجلاس کیلئے مقامی لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہے
تیان جن دنیا بھر کے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہے

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link