منگل, اگست 5, 2025
پاکستانراولپنڈی، گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری،4ملزمان گرفتار

راولپنڈی، گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری،4ملزمان گرفتار

راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 4ملزمان گرفتار کرلئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایک گھر سے کسی کے چیخنے چلانے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس پہنچی تو ایک شخص کو سٹریچر سے بندھا پایا گیا، متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا اور نشہ آور دوا پلا کر نیم بے ہوش کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق 4 ملزمان کو گرفتار کر کے پیوندکاری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کرلئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں غیرملکی شہریوں کو گردے فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں ،سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!