اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے مقامی طور پر تیار کردہ چھوٹے الیکٹرک طیارے نے فرسٹ...

چین کے مقامی طور پر تیار کردہ چھوٹے الیکٹرک طیارے نے فرسٹ ٹائپ سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا

آر ایکس 4 ای اپنی پہلی پرواز کے بعد چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں اتررہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی شہری ہوا بازی انتظامیہ (سی اے اے سی) نے جمعرات کو کہا ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ4  نشستوں پر مشتمل الیکٹرک طیارہ آر ایکس 4 ای ٹائپ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا اپنی نوعیت کا پہلا طیارہ بن گیا ہے۔ یہ  نئی توانائی ایوی ایشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک پیشرفت بھی ہے۔

سی سی اے آر -23 کے تحت ڈیزائن کردہ آر ایکس 4 ای طیارہ پہلا خالص الیکٹرک طیارہ ہے۔ چین کے شہری ہوا بازی کے قواعد و ضوابط کے مطابق سی سی اے آر -23 عام کیٹگری کے طیاروں کے لئے پرواز کی صلاحیت کو باضابطہ بناتا ہے جس میں چھوٹے طیارے بھی شامل ہیں۔

ٹائپ سرٹیفکیٹ پرواز کے قابل ہونے کے اجازت ناموں میں سے ایک ہے جو ہوا بازی  مصنوعات کی  بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کرنے سے قبل حاصل کیا جاتا ہے۔

طیارے کے پروں کی لمبائی 13.5 میٹر اور طیارے کی لمبائی 8.4 میٹر ہے، یہ دوران پرواز 1 ہزار 260 کلوگرام وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  یہ لیتھیم بیٹری سے چلتا ہے جس کی مجموعی صلاحیت  70 کلو واٹ آور ہے۔  اس کا الیکٹرک پروپلشن سسٹم زیادہ سے زیادہ 140 کلوواٹ کی صلاحیت کا حامل ہے۔

آر ایکس 4 ای کو شین یانگ ایرو اسپیس یونیورسٹی کی لیاؤننگ جنرل ایوی ایشن اکیڈمی نے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کیا ہے ۔ یہ  زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ 30منٹ تک پرواز کرسکتا ہے  جس میں صفر اخراج ، کم شور ، کم آپریشنل اخراجات ، اعلیٰ حفاظت اور قابل اعتماد جیسے فوائد شامل ہیں۔

توقع ہے کہ آر ایکس 4 ای کو پائلٹ کی تربیت ، سیر و سیاحت، تجرباتی پروازوں، فضائی فوٹوگرافی اور ہوا بازی کے سروے جیسے مختلف شعبوں میں استعمال کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!