سرینگر: قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوڑی میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور ایک کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے نوجوانوں کو ضلع راجوڑی کے علاقے کیری میں محاصرے اور تلاشی کے دروان شہید اور گرفتار کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بھارتی قابض فوج نے اپنی کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 5 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ 45 کو گرفتار کیا۔
