رہنماء پی ٹی آئی مزمل اسلم نے خیبرپختونخوا کابینہ میں سے دوبارہ شامل کئے جانے پر بانی عمران خان اور وزیراعلی سہیل آفریدی کاشکریہ ادا کیا ہے۔
جاری بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ دوبارہ اعتماد کرنے پر بانی پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اعتماد کیساتھ مکمل سپورٹ فراہم کی جبکہ اپنی ٹیم کا حصہ بنانے پر نئے وزیراعلی سہیل آفریدی کا بھی مشکور ہوں، دوبارہ کابینہ کا حصہ بننا اصل انعام ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کروں گا ۔




 
                                    
