لاہور : وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اداکار سردار کمال کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اداکار سردار کمال کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکاری کے شعبے میں مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہوں، ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔