منگل, جنوری 14, 2025
پیرس 2024پیرس اولمپکس،دریائے سین ٹرائی تھلون مقابلوں کیلئے کلیئر قرار

پیرس اولمپکس،دریائے سین ٹرائی تھلون مقابلوں کیلئے کلیئر قرار

پیرس میں واقع دریائے سین کو اولمپک ٹرائی تھلون مقابلوں کے لیے کلیئر قرار دیدیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دریائے سین میں آج ٹرائی تھلون کا مین اینڈ ویمن سوئمنگ ایونٹ ہو گا۔

دریائے سین میں واٹر کوالٹی خراب ہونے کی وجہ سے مقابلوں میں ایک روز کی تاخیر ہوئی۔

انتظامیہ کو دریائے سین میں آلودگی کی وجہ سے پریکٹس سیشنز بھی  منسوخ کرنا پڑے تھے۔بارشوں کی وجہ سے دریائے سین کے پانی کی کوالٹی سوئمنگ کے قابل نہیں رہی تھی۔

اس حوالے سے منتظمین کا کہنا ہے کہ واٹر ٹیسٹنگ میں کوالٹی مقابلوں کے لیے موزوں ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں