منگل, دسمبر 2, 2025
تازہ ترینویرات کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت کا پہلے ون ڈے میں جنوبی...

ویرات کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت کا پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 350 رنز کا ہدف

 ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 350 رنز کا ہدف دے دیا۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا مشکلات کا شکار ہے اور تین کھلاڑی صرف 11 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

قبل ازیں رانچی میں کھیلے جارہے تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے 135 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں سات چھکے اور گیارہ چوکے شامل تھے۔

کپتان کے ایل راہول 60 اور روہت شرما 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کی طرف سے مارکو جانسن، نندری برگر، کوربن بوش اور اوٹنیل بارٹمین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!