منگل, دسمبر 2, 2025
پاکستانمحسن نقوی کا تین زیر تعمیر منصوبوں کا معائنہ، تعمیراتی کام میں...

محسن نقوی کا تین زیر تعمیر منصوبوں کا معائنہ، تعمیراتی کام میں پیشرفت پر اظہار اطمینان

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹر چینج منصوبوں کا دورہ کیا، تینوں منصوبے تکمیل کے قریب ہیں، محسن نقوی نے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا، جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور منصوبوں میں تعمیراتی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے وزیر داخلہ کو تینوں منصوبوں پر پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر ممبران سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران بھی موجود تھے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا تقریباً 80 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے اور یہ فلائی اوور دسمبر کے شروع میں کھول دیا جائیگا، شاہین چوک انڈر پاس کے 70 گرڈرز کی لانچنگ مکمل ہوگئی ہے، باقی گرڈرز کا کام جلد مکمل کیا جائیگا، منصوبے کے ریمپ ون اور ریمپ ٹو کا 100 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ نے فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے کیلئے لوپ ون اور لوپ ٹو کو تین لین کرنے اور منصوبوں کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے دونوں اطراف لینڈ سکیپنگ اور لائٹس لگانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، منصوبوں کی تکمیل سے ٹریفک روانی میں نمایاں بہتری آئیگی، ٹریفک کا دبائو کم ہوگا اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹی چوک فلائی اوور سے جڑواں شہروں اور پنجاب سے آنیوالے مسافر بھی مستفید ہونگے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!