لاہور: پولیس نے خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کے مرکزی ملزم حسن شاہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خلیل الرحمن قمر ٹریپ کیس میں مرکزی ملزم حسن شاہ کو ساتھی رفیق سمیت پشاورسے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم خواتین سمیت 12ارکان پر مشتمل گروہ کا مرکزی کردار ہے۔ملزم نے بیان دیا ہے کہ خلیل الرحمن قمر سکرپٹ کیلئے نہیں، غلط ارادے سے خاتون کے گھر گئے اور نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے اغوا کا واویلا کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے، خاتون سمیت 12ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔
