منگل, جنوری 14, 2025
پاکستانعدلیہ مخالف دھمکی کیس، مولانا طاہر سیفی کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عدلیہ مخالف دھمکی کیس، مولانا طاہر سیفی کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور: اے ٹی سی عدالت نے عدلیہ مخالف دھمکی کیس میں مولانا محمد طاہر سیفی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق عدلیہ مخالف دھمکی کیس میں مولانا محمد طاہر سیفی کو اے ٹی سی میںجج خالد ارشد کے سامنے پیش کیا گیا۔

دوران سماعت مولانا محمد طاہر سیفی کی تقریر عدالت کو سنائی گئی، پراسیکیوشن نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرنا ہوگا ،مائیکروفون برآمد کرنا ہے۔

عدالت نے مولانا طاہر سیفی سے استفسار کیا کہ کیا یہ آپ کی تقریر ہے جس پر ملزم نے اعتراف کیا جی یہ میری تقریر ہے جس پر عدالت نے کہا کہ آپ تو بہت جوش سے تقریر کرتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے مولانا طاہر سیفی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 6اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں