جاپان کے شہر یوکوہاما کے چائنہ ٹاؤن میں سیاح شیر رقص سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔(شِنہوا)
ٹوکیو (شِنہوا) جاپان کے یوکوہاما چائنہ ٹاؤن میں پٹاخوں اور ڈھول کی آواز پر نیلے اور سفید شیروں نے سامعین کے سامنے کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور خوبصورتی سے اپنا سر ہلاتے ہوئے رقص پیش کیا۔
شیر نے پینڈولم کی مائند تیزی سے اچانک چھلانگ لگائی اور محراب سے لٹکا ہوا ایک سرخ لفافہ جھپٹ لیا جس پر مجمع نے پرجوش انداز میں تالیاں بجائیں۔
روایتی "چھائی چھنگ” شیر کے رقص کے دوران اس عمل کو ظاہر کرتا ہے جب شیر دکانوں کے سامنے یا جشن کی جگہوں پر لٹکائے تحفوں کو چنتا یا اٹھاتا ہے، یہ یوکوہاما میں موسم بہار کے تہوار کی تقریبات کے دوران سب سے دلکش مظاہروں میں سے ایک ہے۔
شیر رقص ٹیم کے ایک رکن نے صحافیوں کو بتایا کہ شیر رقص صرف فن کا ایک مظاہرہ نہیں بلکہ یہ امن و خوشحالی کے لئے دعا کا ایک طریقہ کار بھی ہے ۔دکان کے مالک شیر سے ملنے کی امید میں پہلے سے سرخ لفافے تیار رکھتے ہیں کیونکہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ آمدہ سال میں خوش قسمتی لائے گا اور اس سے کاروبار کو فروغ ملے گا۔
تقریبات نے اندرون اور بیرون شہر کے لوگوں کو اپنی سمت متوجہ کیا ہے۔
دوستوں کے ساتھ ٹوکیو سے سفر کرنے والی کوری ہارا مو نے کہاکہ یہ بہت جاندار ہے، یہ بالکل ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے چین میں ہو۔
