بدھ, فروری 19, 2025
انٹرنیشنلغزہ میں قید اسرائیلی خاتون فوجی کو رہا کردیا گیا، اسرائیلی فوج

غزہ میں قید اسرائیلی خاتون فوجی کو رہا کردیا گیا، اسرائیلی فوج

مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کے دوران فوجی گاڑیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔(شِنہوا)

یروشلم (شِنہوا) اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے عسکریت پسندوں نے جمعرات کے روز ایک اسرائیلی خاتون فوجی کو رہا کردیا ہے۔

ایک براہ راست نشریات میں 20 سالہ اگم برجر کو شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ میں ریڈ کراس کی ایک گاڑی میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جسے اسلامی جہاد اور حماس کے عسکریت پسندوں نے گھیرے میں لے رکھا تھا۔

فوج کا کہنا ہے کہ یرغمالی کی واپسی پر ان کے ساتھ آئی ڈی ایف کی خصوصی فورس اور شین بیٹ فورس بھی موجود ہیں ۔ اسرائیلی حدود میں داخلے کے بعد ان کا ابتدائی طبی معائنہ کیا جائے گا۔

جمعرات کو حماس نے مزید 2 اسرائیلی یرغمالیوں کے ساتھ ساتھ تھائی لینڈ کے 5 یرغمالیوں کو رہا کرنا ہے جبکہ اسرائیل غزہ میں گزشتہ ہفتے جنگ بندی کے نفاذ کے بعد تیسرے تبادلے میں مزید 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!