بدھ, فروری 19, 2025
انٹرٹینمنٹچین میں چینی نئے سال 2025 پر باکس آفس کی یومیہ آمدنی...

چین میں چینی نئے سال 2025 پر باکس آفس کی یومیہ آمدنی کا نیا ریکارڈ قائم

چین کے شمالی صوبے شنشی کی کاؤنٹی لیولین کے قصبے سان جیاؤ کے گاؤں گاؤجیایان میں دیہاتی ایک اوپن ایئر فلم دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے یومیہ باکس آفس نے چینی نئے سال میں بد ھ کے روز ریکارڈ 1.805 ارب یوآن (تقریباً 24 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر) کی کمائی کا ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا۔

چائنہ فلم انتظامیہ (سی ایف اے) نے جمعرات کو بتایا کہ فلم بینوں کی تعداد 3 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار رہی، اس نے باکس آفس کی آمدنی اور فلم بینوں کی تعداد دونوں کے 2021 کے چینی نئے سال پر قائم گزشتہ ریکارڈ کو توڑ دیا۔

سالانہ موسم بہارتہوار کی تعطیلات چین کے منافع بخش ترین فلمی سیزن میں سے ایک ہے جو رواں سال 28 جنوری سے 4 فروری تک جاری رہیں گی ۔ اس بار چھٹیوں کی تعداد گزشتہ برسوں سے ایک دن زائد ہے۔

باکس آفس چارٹ میں سر فہرست 6 مقامی فلمیں رہیں جو بدھ کے روز نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔ ان میں چینی افسانوی داستان ووشیا شامل ہے جو مارشل آرٹس اور شائستگی ، کامیڈی ، تصوارت ، اینیمیشن اور ڈرامہ پر مبنی ہے۔

ہواجن سکیورٹیز کے مطابق نمائش کے لئے پیش کردہ یہ 6 نئی فلمیں مختلف موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں جو مختلف سامعین کے گروپوں کے ذوق کی تسکین کرتی ہیں ۔

انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر فلمیں اعلیٰ درجے اور اعلیٰ کمائی کرنے والی فرنچائزز کا حصہ ہیں جن کی مضبوط ساکھ اور بڑے مداح ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ چائنہ فلم انتظامیہ نے گزشتہ برس دسمبر سے متعلقہ اداروں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ فلم دیکھنے والوں کی سبسڈی کے لئے تقریباً 60 کروڑ یوآن مختص کریں جس کا مقصد فلم دیکھنے کے لئے فلم بینوں کی حوصلہ افزائی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!