چین کے جنوبی ہانگ کانگ کے وکٹوریہ ہاربر پر نئے چینی سال کے استقبال کے لئے آتش بازی کی جارہی ہے- (شِنہوا)
ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ میں نیا چینی سال منانے کے لئے ایک بین الاقوامی پریڈ منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے 9 شاندار فلوٹس اور فن کا مظاہرہ کرنے والے گروپوں نے حصہ لیا۔
’’خوش قسمتی کے سال کی نقاب کشائی‘‘ کے عنوان سے ہونے والی پریڈ کا اہتمام ہانگ کانگ کے سیاحتی بورڈ نے کیا۔ نئے چینی سال کے پہلے دن کے موقع پر ایک خاص سالانہ تقریب کے طور پر پریڈ سے شہر بھر میں کئی موسمی تقریبات کا آغاز ہوا۔
پریڈ میں سٹریٹ ڈانس،لوک موسیقی،سامبا،روپ ڈانس،کرتب پر مبنی فن کے مظاہرے اور دیگر سرگرمیاں پیش کی گئیں۔فلوٹس کی آمد کے وقفے کے دوران دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے سب کے لئے خوشحال سانپ سال کی مبارکباد پیش کرنے کے لئے فن کے بھرپور اور پرجوش مظاہرے پیش کئے۔
9 فلوٹس میں سے کئی ہانگ کانگ کی سیاحت کے سفیر بن گئے جو بڑے پانڈوں اور ہانگ کانگ طرز کی دودھ کی چائے سمیت ہانگ کانگ کی مشہور علامات پر مشتمل تھے۔ ہانگ کانگ کے منفرد نئے چینی سال کی ثقافت اجاگر کرنے والی اشیا پر مبنی فلوٹس بھی دلفریب تھے جس نے کئی افراد کو تصاویر بنانے پر راغب کیا۔
تقریب کے بعد فلوٹس اور پرفارمنس سٹیج کی ہانگ کانگ میں ایک اور مقام پر نمائش کی جائے گی تاکہ لوگ ثقافتی فنون کے امتزاج کا لطف اٹھاتے ہوئے تہوار کی مسرت اور خوبصورتی حاصل کرسکیں۔
