ہفتہ, جنوری 25, 2025
تازہ ترینسٹیٹ بینک کا شرح سود ایک فیصدکمی کا اعلان

سٹیٹ بینک کا شرح سود ایک فیصدکمی کا اعلان

کراچی: سٹیٹ بینک نے شرح سود ایک فیصد کمی کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مانیٹری پالیسی بارے پریس بریفنگ دیتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ شرح سود 100بیسز پوائنٹس کمی کے بعد 20.5فیصد سے 19.5فیصد پر آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، مہنگائی میں مرحلہ وار کمی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے مہینے مہنگائی کی شرح 12.6فیصد تھی۔انہوں نے کہا کہ امپورٹ کو مکمل طور پر اوپن کردیا گیاہے جبکہ تمام بیرونی قرضوں کی ادائیگی بروقت کی جارہی ہے، کرنٹ اکانٹ خسارہ 32کروڑ 90لاکھ ڈالر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب 3ماہ بعد ستمبر میں نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!